ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نصرت شہباز کی طبیعت ناساز، چند روز میں شہباز شریف کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گی

نصرت شہباز کی طبیعت ناساز، چند روز میں شہباز شریف کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گی

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کے بعد بیگم نصرت شہباز کے علاج کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے، شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نصرت شہباز گزشتہ 4 روز سے اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں، بیگم نصرت شہباز کی طبیعت گزشتہ کئی روز سے ناساز ہے، نصرت شہباز کے علاج کیلئے وزیراعظم شہباز شریف ان کو بیرون ملک ساتھ لے کر جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم نصرت شہباز پہلے بھی بیرون ملک علاج کیلئے مقیم رہی ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے بیگم نصرت شہباز کو سفر کی اجازت ملنے پر بیرون ملک روانگی ہوگی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی طور پر اسلام آباد سے لاہور اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے پہنچے تھے، شہباز شریف نے اتفاق ہسپتال میں اہلیہ کی عیادت کی تھی، وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز نے بھی اتفاق ہسپتال میں اپنی والدہ کی عیادت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں