ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیر اعظم کا  14 اگست کو حلف لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے 14 اگست (پیرکو) حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری 14 اگست کی سہ پہر منعقد ہوگی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم بن گئے۔ ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے نامزد کرنے پروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا مشکور ہوں۔ بطور نگراں وزیراعظم اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں