جدہ:کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو سیزن کی پہلی ٹرافی جتوادی۔
کنگ سلمان کلب کپ کے فائنل میں النصر نے الہلال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سیشکست دی۔دونوں گول اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کیئے۔جیت کیبعد شاندارجشن منایا۔
رپورٹس کے مطابق النصر نے پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق میچ میں ٹکر ہونے کے باعث کرسٹیانو رونالڈوکوباہربھی جانا پڑا تاہم فی الحال ان کی انجری کے حوالے سے کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
عرب میں میڈیا کیمطابق اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، قطر،متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اورالجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔
