ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کی  پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر حکومت اور قوم کو  مبارک باد

اسلام آباد:ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پہلا ملک تھا، جس نے پاکستان کو تسلیم کیا۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے اسلام آباد سے جاری بیان میں اہل پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر پاکستانی حکومت اور قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور تہران نے اسلام آباد سے سفارتی تعلقات قائم کیے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات طویل تاریخی مشترکات اور روابط پر مبنی ہیں، دنوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط بھائی چارے میں پروان چڑھے ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ آج ہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا 76واں سال ایک ساتھ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلیے امن، اتحاد، استحکام، سلامتی اور خوشحالی کا خواہاں ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں