ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین سینیٹ نے انوارالحق کاکڑ کابطور سینیٹر استعفیٰ منظورکرلیا

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے انوارالحق کاکڑ کابطور سینیٹر استعفیٰ منظورکرلیا۔ انوارالحق کاکڑ کی نشست 14 اگست سے خالی قرار دے دی گئی۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کیلئے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا۔

انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کواپنی سینیٹ کی رکنیت چھوڑنے کے حوالہ سے ہاتھ سے لکھی درخواست دی تھی۔ 

چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے انوارالحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد انوارالحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست14اگست سے خالی قراردے دی گئی ہے۔ 

انوارالحق کاکڑ کے بطور سینیٹ رکن مستعفیٰ ہونے کے حوالہ سے نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیر اعظم تقرر کے بعد گزشتہ روز سینیٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں