ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا پاکستان کو 76ویں یوم آزادی پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے پاکستان کو 76ویں یوم آزادی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

 امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے زیادہ خوشحال مستقبل کی تخلیق کے لئے امریکا اور پاکستان کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، ہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی کے تحفظ اور امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں