ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی: سسلی کے آتش فشاں پہاڑ میں دھماکے، علاقے کی تمام پروازیں بند کر دی گئیں

اٹلی کے جزیرے سسلی  کے آتش فشاں  پہاڑ ‘ایتنا ‘میں رات کے وقت دھماکہ ہوا ہے۔

اطالوی حکام نے جاری کردہ بیان میں آتش فشاں کے وارننگ الارم کو ایک درجہ بڑھا نے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک پیشگی وارننگ کی حیثیت رکھتا ہے ۔

دھماکے کے بعد سسلی کے کاتانیا ایئر پورٹ  سے پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

اطالوی نیوز ایجنسی کے مطابق کاتانیا ایئر پورٹ کو مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے تک تمام پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں