ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا کام زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے، انفرااسٹرکچر میں بہتری لانا ہوگی، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا کام عوام کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے، ملکی انفرا اسٹرکچر میں بہتری لانا ہوگی۔

مختلف وزارتوں کے حوالے سے اجلاس نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں ہوا، جس میں انہیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔  وزیراعظم نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر ملک کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے یہ زندگی میں سہولیات لانے کا سبب بن سکتا ہے۔

دوران اجلاس نگراں وزیراعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ این ایچ اے ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے، جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے جب کہ بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی تا چمن شاہراہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے آؤٹ آف دی باکس اپروچ برؤے کار لائی جائے جب کہ بلوچستان کی دوسرے صوبوں سے ملنے والی رابطہ سڑکوں کو بھی بہتر کیا جائے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی زندگی میں آسانیاں اور سہولیات  پیدا کرنا ہے۔ انفراسٹریکچر کی بہتری سے بھی لوگوں کو بہت زیادہ سہولیات مل سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں