ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیگز کپ،میسی نے امریکی کلب انٹرمیامی کو فائنل میں پہنچا دیا

پنسلوینیا:ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے بدترین ریکارڈ رکھنے والی امریکی کلب انٹرمیامی کی قسمت ہی بدل دی اور اسے لیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا۔

لیگزکپ میں گزشتہ روز انٹر میامی اور فلاڈیلفیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں انٹرمیامی نےفلاڈیلفیا کو 4-1سے شکست دی،36سالہ لیونل میسی انٹرمیامی کے لیے 6میچز میں 9گول کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلاڈیلفیا کو شکست دینے کے بعد انٹرمیامی فائنل میں امریکی ریاست ٹینیسی کے فٹبال کلب نیش وِل کے ساتھ کھیلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں