ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں ہر قسم کے تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد

crisis

 اسلام آ باد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی، اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہوگا۔

ای سی پی کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہوگا۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزرا، مشیروں اور معاونین سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا جبکہ اراکین اسمبلی سے بھی سرکاری گاڑیاں واپس لینے اور رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونیوالی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ نگراں وزیراعظم، وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کو پابندیوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں