ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ میں ایشین کنڈیشنز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا، وہاب ریاض

لاہور:سابق پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض  نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کو ایشین کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا، جبکہ بھارت میں ورلڈکپ کے دوران یہ دیکھنا ہو گا کہ وہاں کھلاڑی دبا سے کیسے نمٹتے ہیں۔

وہاب ریاض نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان ٹیم کا مورال بلند جبکہ کھلاڑی متحد ہیں، قومی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنا چاہیے، کیونکہ ایشین کنڈیشنز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن اچھی ہوئی ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ عماد وسیم اور حارث سہیل ہوتے تو مزید اچھا ہوتا، کیونکہ عماد وسیم اور حارث سہیل کو پریشر میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

وہاب ریاض کا ماننا ہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہت اچھی ہے، مگر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران تمام کھلاڑی بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلیں گے، اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑی دبا کو کیسے برداشت کرتے ہیں، اگر کھلاڑیوں نے انڈیا میں دبا پر قابو پالیا تو پھر اچھا ہو گا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ‘افغانستان کی ٹیم ٹف ٹائم دیگی، ان کی ٹیم کی بہتر ہو چکی ہے اور وہ آسان حریف نہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی، کپتان بابر اعظم کی نگرانی اور پلاننگ میں ٹیم اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے’۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں