کولمبو:ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کولمبو میں سپر فور مرحلے ے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 10 ڈالر ہوگی۔کولمبو میں میچز کا زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 400 ڈالر، کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کی کم سے کم قیمت 5 ڈالر مقرر کی گئی۔کینڈی میں گرینڈ سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 50 ڈالر ہوگی۔
Asia Cup Sri Lanka leg tickets to go on sale tomorrow
Details here ➡️ https://t.co/hFz9r1MYpp#AsiaCup2023
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 16, 2023
ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگی۔ان میچز میں دو ستمبر کو ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر 2 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔
