ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں سیلاب کی تباہ کاریاں،81 ہلاک

بھارتی ریاستوں ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، صرف ریاست ہما چل پردیش میں چند روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے اور 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔

ہماچل پردیش کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 24 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن میں ہونے والی تباہ کن بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے مختلف واقعات میں اب تک 214 افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہیں۔

خراب موسم کے باعث ہماچل پردیش میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رہیں گے جبکہ ریاست پنجاب میں شدید بارش کے بعد متعدد اضلاع گورداس پور، ہوشیار پور اور روپ نگر میں سیلابی صورتحال ہے۔

بھارتی میڈیا میں بتایا جا رہا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد دریائے بیاس اور ستلج میں پانی کی سطح بلند ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

 بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں آج بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ 4 سے 5 روز بارش کا امکان ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں