ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ

temperature

استنبول:ترکیہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ 49.5سینٹی گریڈ رہا۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ درجہ حرارت 2021میں 49.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ روم کے طاس میں گرمی کی لہروں کا رجحان تقریبا دو دہائیوں تک جاری رہے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ماہرِ موسمیات نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے،قوسمی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر معمول کے موسمی درجہ حرارت سے 11ڈگری تک بڑھے گی، اگرچہ ال نینو موسمی رجحان بھی ریکارڈ درجہ حرارت لاتا ہے لیکن گرمی کی لہریں زیادہ بڑھتی جارہی ہے۔

ترکیہ کے ماہر موسمیات کاکہنا ہے کہ بحیرہ روم کے علاقے میں سیاحت کے لیے سب سے موزوں موسم ستمبر اور اکتوبر 2040میں ہوگا، انہوں نے آنے والے برسوں میں گرمیوں کے مہینوں میں خشک سالی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں