ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے پاک افریقہ ویمن سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ فائنل کر لی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاک افریقہ ویمن سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ فائنل کر لی۔

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مارک کولزکے مستعفی ہونے کے بعد مہتشم رشید کو عبوری ذمہ داری سونپ دی گئی، سابق کرکٹر توفیق عمر بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق ویمن کرکٹر ناہیدہ خان ٹیم مینجرہوں گی، محمد کامران جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بالنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان سپن بالنگ کوچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زبیراحمد اینالسٹ اور رفعت اصغر فزیو تھراپسٹ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں