ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن اگر الیکشن نہیں کروا سکتا تو اسے بند کردینا چاہیے، سینیٹر مشتاق

اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا گزشتہ روز کا انتخابات سے متعلق فیصلہ ماورائے آئین ہے، الیکشن کمیشن اگر الیکشن ہی نہیں کروا سکتا تو اسے بند کر دینا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو مردم شماری کی آڑ لے کر فیصلہ کیا ہے وہ غیر قانونی ہے اور اس جرم میں گزشتہ مخلوط حکومت بھی شامل ہے جنہوں نے التوا میں مدد کی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت الیکشن نہ کرانا غیر آئینی ہے، جب الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی اور جب جہموریت ڈی ریل ہوگی تو میڈیا کی آزادی خطرے میں ہوگی، بنیادی انسانی حقوق غصب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ 90 روز میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں انتخابی حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں