ریاض: ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی سعودی دارالحکومت ریاض میں شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر بات ہوئی۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016ء سے منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے یہاں سفیر تعینات کیے ہیں۔
