ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا: نجی مسافر طیارہ موٹروے پر گر کر تباہ، ہلاکتیں

کوالالمپور: ملائیشیا میں نجی مسافر طیارہ ایک موٹر وے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق طیارے کو فنی خرابی کا سامنا تھا، جس پر پائلٹ نے موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم وہ سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار 8 مسافر، ایک کار سوار اور ایک موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہو گئے۔

 

ایک انجن کا حامل کرافٹ ماڈل 390 طیارہ لنگکاوی سے سیلنگور کی پرواز پر تھا، جس میں 8 مسافر سوار تھے۔ گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ائرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی اور نے طیارے کو لینڈنگ کیلیے کلیئرنس دی گئی تھی۔

ترجمان ایوی ایشن کے مطابق طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے 2 ارکان موجود تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمیں بوس ہونے سے قبل طیارے کو فضا میں بے ترتیبی سے اُڑتے ہوئے دیکھا گیا اور پھر وہ عمودی حالت میں سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں