ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف مفرور ہیں، واپسی پر جیل جانا پڑے گا، اعتزاز احسن

اسلا م آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کیساتھ قانون اور آئین کے تحت سلوک ہونا ہے تووہ یہ نہ بھولیں کہ وہ ایک 7سالہ سزا یافتہ مفرور مجرم ہیں۔

  اعتراز احسن نے کہا کہ اگر کوئی مجرم مفرور ہو جائے تو پھرقانون کے مطابق وہ اپنے دفاع کے حقوق کھو بیٹھتا ہے،نواز شریف جیل جائیں گے وہ وہاں سے نہیں نکل سکتےاور نہ ان کی ضمانت قبل از وقت ہو سکتی ہے، ملزم ہوتے ہوئے بھی اگر جرم ثابت نہ ہوا ہوتا تو بھی ان کیلئے مفرور ہونے پر بڑی دشواری ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پھر عدالت پر ہے کہ وہ ان کے حقوق بحال کرتی ہے یا نہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی چار سال کی مفروری ایسی ہے کہ وہ مفرور ہیں اور بیچ میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں