ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

 لاہور: کی احتساب عدالت نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکرلی ۔

عدالت نے احد چیمہ کو سرکاری دورے پربیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہورمیں درخواست دائرکی ،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ 20سے 27 اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے،ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکرے۔

عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کی۔واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کیخلاف آشیانہ اقبال اورآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز نیب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں