ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو کی جانب سے ترکیہ کی پہلی خاتون ایڈمرل گیوکچین  فرات کو مبارکباد کا پیغام

نیٹو نے ترکیہ کی پہلی خاتون ایڈمرل گیوکچین  فرات  کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

نیٹو نے اتحادی بحری افواج کی کمانڈکے تحے برطانیہ  کی  نارتھ ووڈ بیس پر  فرات کی  ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان میں نیٹو میں ریئر ایڈمرل فرات کے مشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  فرات  ترکیہ  کی مسلح افواج میں ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون ہیں۔

بیان میں فرات کے ایک اہم مشن پر ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرات  کے فرائض نیٹو اتحاد کے وسیع بحری آپریشنز اور مشقوں کی کامیابی کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرات کو سپریم ملٹری کونسل کے فیصلوں کے تحت ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور وہ ترکی کی پہلی خاتون ایڈمرل بن گئی ہیں ۔

ریئر ایڈمرل فرات، برطانیہ  میں نیٹو الائیڈ نیول کمانڈ MARCOM میں آپریشنز کی  ڈپٹی کمانڈر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں