ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Supreme Court

اسلام آباد:پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10جاری کرنے کے معاملے پر براڈ شیٹ کمپنی کی والیم 10جاری کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 22اگست کو سماعت کرے گا، اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

براڈ شیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا،براڈ شیٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کا والیم 10فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی، براڈشیٹ کمپنی والیم 10کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں