ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی غیرآئینی یا غیرقانونی عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، نگران وزیراعلی سندھ

کراچی:نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا تعین کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی معاونت کریں لیکن میں یقینی طور پر کسی غیرآئینی یا غیرقانونی عمل کا حصہ میں نہیں بنوں گا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ نگران وزرا کے حوالے سے لوگوں سے گفتگو ہو رہی ہے، کچھ لوگوں سے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں اور بہت آپ پیشرفت دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چند نام آئیں گے، اس کے بعد مزید نام آئیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ بہت بڑی نگران کابینہ نہ ہو اور کوشش یہی ہے کہ بہتر سے بہتر لوگوں کو چنا جا سکے۔

 مقبول باقر نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی کارروائی میں کسی بھی شکل اور انداز میں مداخلت نہیں کر سکتا لیکن میں یہ کر سکتا ہوں کہ اس عمل کا حصہ نہ بنوں جو آئین و قانون کے مطابق نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں