ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

بوگوٹا:جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ملک کے وسط میں واقع ایل کالواریو قصبہ تھا جو دارالحکومت بوگوٹا سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک آفٹر شاک بھی 5.9 شدت کا آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں