ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کیلیے ادارہ شماریات سے تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے لیے وفاقی ادارہ شماریات سے مردم شماری کے اعداد و شمار، بلاکس، چارجز، تحصیل، تعلقہ، اضلاع اور ڈیجیٹلائزڈ نقشوں کی تفصیل طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الظفر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 27 اگست تک ڈیجیٹل مردم شماری کی تفصیل، 2017 کی مردم شماری کا تقابلی جائزہ، تمام مردم شماری بلاکس، حلقوں، چارجز، تحصیل و تعلقہ اور اضلاع کی تفصیل کے ساتھ ڈیجیٹائزڈ نقشے فراہم کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ایک پرفارما بھی تیار کیا ہے۔ اایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، وفاقی ادارہ شماریات بھی کسی سینیئر افسر کو فوکل پرسن مقرر کرے اور 27 اگست تک مطلوبہ معلومات اور دستاویزات فراہم کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں