ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے پانی چھوڑ دیا، دریائے ستلج میں  اونچے درجے کا سیلاب

بہاولنگر: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں جب کہ متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اونچے درجے کی سیلابی صورت حال کے باعث گنڈاسنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلند اور بہاؤ 2لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ سلیمانکی سے 80 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاک فوج کو امدادی کاموں کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

حکام نے  دریائی بیلٹ کے21 مواضعات کی 53 ہزار سے زائد آبادی کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت  کی ہے، جس کے بعد لالیکا ، چاویکا ، وزیرکا، کوٹ مخدوم ، بونگہ احسان ، ککو بودلہ ، پیرسکندر ، کالیہ شاہ ، جودھیکا سمیت دیگر علاقوں سے نقل مکانی جاری ہے اور  اب تک 4805 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے 21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے اور بستیاں زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں