کراچی:سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے تاکہ ملک میں جمہوری عمل جاری رہے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں اور سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعد ملک میں نگراں حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے۔ نگراں وزیراعظم کا بلوچستان عوامی پارٹی سے ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی سبکدوش ہونے والی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت تھی۔
قبل ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرز کے وفد کے ساتھ مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے وفد کے ساتھ کراچی کا دورہ بھی کیا۔
