ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوری حکومت کی بحالی کیلئے فوجی مداخلت کرسکتے ہیں، اعلامیہ

اکرا :مغربی افریقی ریاستوں نے جمہوری حکومت کی بحالی کیلئے نائجر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی، تمام ممالک نے ممکنہ فوجی مداخلت کیلئے ڈی ڈے پر اتفاق کیا ہے۔

مغربی افریقا کے مرکزی علاقائی بلاک کا کہنا ہے کہ وہ نائجر جنتا کے ساتھ طویل مذاکرات کے حق میں نہیں، اس لئے انہوں نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ اعلامیہ گھانا کے دارالحکومت اکرا میں مغربی افریقی فوج کے سربراہان کے 2 روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری ہوا۔

 انہوں نے ممکنہ فوجی کارروائی کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا ہے۔ نائجر فوج نے 26 جولائی کو صدر محمد بازوم کو برطرف کردیا تھا، جس کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے مزید ردعمل آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں