لاہور: چیئر مین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نے عمران خان کو جیل میں زہر دیے جانے کاخدشہ ظاہرکردیا۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے گھرکے کھانے کی اجازت دینے کی اجازت دی جائے،کیوں کہ خدشہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے میں زہرملایاجاسکتاہے۔
بشریٰ بی بی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں سہولیات اوربہترکلاس فراہم کی جائے۔ عمران خان کواڈیالہ جیل منتقل کرکے بی کلاس دی جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین کو ان کے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
