یونان میں بھی کورونا کی قسم ایرس کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
یونانی نیشنل پبلک ہیلتھ ادارے کے 7 تا 13 اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث اسپتالوں میں زیر علاج لیے جانے والے مریضوں کی تعداد اس سے قبل کے چار ہفتوں کی اوسط تعداد کے مقابلے میں 71 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
ایریس ویریئنٹ کی شرح دیگر کورونا اقسام کے در میان پچھلے ہفتے 11 فیصد تھی تو یہ بڑھ کر اگست کے دوسرے ہفتے میں 16 فیصد ہوگئی ہے۔
سلانیلک فارماسسٹ ایسوسی ایشن (ایف ایس ٹی ایچ) کے بیان میں بتایا گیا کہ میڈیکل اسٹوروں سے خریدی گئی کووِڈ-19 ٹیسٹ کٹس اور فارمیسیوں میں کیے گئے کووِڈ-19 ٹیسٹوں کی تعدادگزشتہ ہفتے کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے میں کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے فارمیسی جانے والے ہر 8 میں سے 5 مریضوں کے نتائج مثبت تھے۔
یونانی سرکاری ٹیلی ویژن ERT سے بات کرتے ہوئے، ایتھنز-پیریئس ہسپتال ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی صدر متینا پگونی نے کہا کہ خاص طور پر جزیرہ کریٹ میں ایرس کافی حد تک پھیل چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ ستمبر میں اسکولوں کے کھلنے اور بند مقامات کے استعمال میں اضافے کےساتھ کیسسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ولوں کے کھلنے اقورے کھلنے اقور