ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ائیرپورٹس سے منشیات قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

 اسلام آ باد: ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد،  ملتان اور  پشاور  ائیرپورٹس سے منشیات دوحہ  لے جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

  ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ملتان سے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.170 کلو گرام آئس ہیروئن، اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مسافر سے 810 گرام جبکہ پشاور سے دوحہ جانے والے مسافر سے 2.73 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔

ائیر پورٹ سکیورٹی عملے کا بتانا ہے  کہ مسافر محمد ابرار نے ملتان ائیرپورٹ پر  بیگ کی لائننگ میں، مسافر محمد راشد علی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیگ کی 3  تہوں میں جبکہ مسافر محمد نعمان نے پشاور ائیرپورٹ پر مذکورہ منشیات بیگ کی تہہ میں کمال مہارت سے ہیروئن چھپا رکھی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں