ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے ہنگری چلے گئے 

لاہور:پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہنگری چلیگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی ان کے ہمراہ  چلے گئے ہیں۔ 

روانگی سے قبل ارشد ندیم نے لاہور میں آخری ٹریننگ سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی، وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پر امید ہیں۔ 

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ 25 اگست کو ہوگا جبکہ فائنل 27 اگست کو ہوگا۔ 

اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں، اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، فٹ ہونے کے بعد بھرپور ٹریننگ کی ہے،ورلڈ ایتھلیٹکس میں نیرج چوپڑا کے ساتھ اچھا مقابلہ متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں