ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردید

speculations

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ  ‘ان قوانین سے متفق نہیں تھا، عملے سے کہا تھا کہ بغیر دستخط بلوں کو مقررہ وقت پر واپس کردیں’مجھے آج معلوم ہوا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں نے عملے سے کافی بار تصدیق کی کہ بلز بغیر دستخط کے واپس بھیج دیے گئے ہیں، اللہ سب جانتا ہے، میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جو ان بلز سے متاثر ہوں گے، میں نے ان بلز پر دستخط نہیں کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو متاثر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں