ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹر وے  پر مسافر بس میں آتشزدگی، 18  افراد  جاں بحق ، پندرہ زخمی

پنڈی بھٹیاں: موٹروے ایم فور پر کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس میں آتشزدگی کے باعث 18  افراد  جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی میتیں تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیں.جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آتشزدگی کے بعد بس بے قابو ہو کر آگے جانے والی پک اپ سے ٹکرا گئی جس میں ڈیزل کے ڈرم لوڈ تھے۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی بس کمپنی شہزاد ایکسپریس کی بس نمبر.4750 E  میں  موٹر وے ایم فور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی بس میں سوار مسافروں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی .آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

آتشزدگی کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر آگے جانے والی پک اپ سے ٹکرا گئی جس میں ڈیزل کے ڈرم لوڈ تھے اس وجہ سے پک اپ میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بس میں   سوار سولہ افراد اور پک اپ میں دو افراد  جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں