ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راکھی نے مجھے جال میں پھنسایا ہے، سابق شوہر عادل خان

ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کا کہنا ہے کہ وہ راکھی سے جڑے تمام سوالات سے جلد پردہ اُٹھائیں گے۔

حال ہی میں عادل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوا کہا کہ وہ راکھی کی طرح چلتے پھرتے میڈیا کو باتیں نہیں بتائیں گے بلکہ باقاعدہ طور پر پریس کانفرنس کریں گے۔

عادل خان کا کہنا تھا کہ اب میں باہر آیا ہوں اپنی طرف کی کہانی سب کو بتاؤں گا، راکھی اور اس کے لوگوں نے میرا ساتھ جو کیا ہے بتاؤں گا۔

عادل خان نے راکھی ساونت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راکھی نے مجھے جال میں پھنسایا ہے۔ کروڑوں دینے ہیں یا کروڑوں لینے ہیں ایک دو دن میں پریس کانفرنس کر کے سب کچھ بتاؤں گا۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کسی اور عورت سے تعلق میں ہیں جبکہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ پیسوں کا غبن بھی کیا ہے۔

راکھی کے الزامات پر عادل خان سے ممبئی کے تھانے میں تفتیش کی گئی تھی اور حراست میں بھی رکھا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں