ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عارف علوی کوصدر نہیں ڈینٹل کلینک میں ہونا چاہیے ،حافظ حمد اللہ

attacking

اسلام آباد:جمعیت علمااسلام ف کے رہنما اورترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے بلزواپس بھجوانے کا انوکھا طریقہ کار اپنایا ہے۔

حافظ حمد اللہ نے صدر مملکت کے ٹویٹ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جناب صدر آپ نے بلز واپس بھجوانے کا جو طریقہ کار اپنایا ہے کیا وہ آئینی ہے؟ کیا یہ انوکھا طریقہ آئین کے آرٹیکل پچھتر کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

حافظ حمداللہ نے کہاکہ   اگر ہے تو آپ غیرآئینی کام کے مرتکب ہوئے جس سے ریاست کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، آئینی منصب پربیٹھ کرغیرآئینی کردارریاست اورصدارتی منصب کی توہین ہے۔ آپکا غیرآئینی عمل اپنے لیڈرکیساتھ ساتھ سائفرکیس میں وفاداری نبھانیکی بھی ناکام کوشش ہے۔

انہوں  نے کہا آپکوایوان صدرمیں نہیں ڈینٹل کلینک میں ہونا چاہیے مستعفی ہوکرخود کوقانون کے حوالے کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں