ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری  نگراں وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد: وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری نگراں وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کو بھیجی گئی سمری میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کو ختم کرتے ہوئے ذکا اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ علاوہ ازیں چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری نگراں وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابقہ وفاقی حکومت نے ‏5 جولائی 2023 کو پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکا اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں