ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، 18 اگست سے جاری جنگلات کی آگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

امریکی ریاست واشنگٹن میں 18 اگست سے جاری جنگلات کی آگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائر حکام نے اعلان کیا کہ ریاست واشنگٹن کے شہر سپوکانے کے مشرق میں اوریگون میں لگنے والی آگ میں ایک شخص اور دوسرا شہر کے مغرب میں گرے آگ سے ہلاک ہوا۔

سپوکانے کے مغرب میں میڈیکل لیک کے میئر ٹیری کوپر نے کہا کہ گرے آگ کی وجہ سے 5000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پہلے تعین کے مطابق ریاست میں 18 اگست سے جاری جنگلات میں لگنے والی آگ میں 265 عمارتیں تباہ ہوئیں، جنگلاتی علاقوں اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا، بین الا ریاستی سڑکیں آمدروفت کے لیے بند ہو گئی ہیں۔

20 اگست کو آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ  کرنے والے  واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

انسلی نے اطلاع دی کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن اور فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے چیئرمین ڈین کرسویل سے فائر فائٹنگ آپریشنز میں مدد فراہم کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ انخلاء کا باضابطہ اعلان نہیں بھی  ہو سکتا اور اگر ضروری ہو تو شہری فوری طور پر  نقل مکانی کر جائیں۔

سال کے آغاز سے ریاست بھر میں 137 مربع کلومیٹر رقبہ جنگل کی آگ میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں