ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا پیپلزپارٹی  کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

taken over

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر پر زور دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140-Aکے مطابق بلدیاتی اداروں کو ٹاؤن اور یوسیز کی سطح تک مالی و انتظامی اختیارات اور منتخب نمائندوں کو چارج کی منتقلی یقینی بنائیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  نئے وزراء شہریوں کے مسائل کے حل اور امن و امان کی بہتری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ قبضہ میئر کو سوشل میڈیا اور تقریبات سے فرصت ملے تو عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے سکیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ   مرتضیٰ وہاب عبوری مدت کے حوالے سے عوام کو دھوکا نہ دیں ، وہ سندھ حکومت کے صوبائی ترجمان اور پیپلزپارٹی کے عہدیداران رہے ہیں ،ان کی پارٹی نے بلدیاتی قانون میں تبدیل کر کے 6ماہ کی عبوری مدت مقر ر کی تھی جس کے خلاف ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  منتخب بلدیاتی نمائندوں کو چارج کی منتقلی کے لیے ہم عدالتی جنگ بھی لڑیں گے اور احتجاج بھی کریں گے ۔ مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ شہر میں 25ہزار مین ہولز ڈھکن کے بغیر ہیں ، ان کی پارٹی اور حکومت نے یہ مسئلہ حل کیوں نہیں کیا، پیپلزپارٹی 15سال سے حکومت کررہی ہے اس نے کراچی کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا شہر کو تباہ وبرباد کردیا ،جماعت اسلامی پیپلزپارٹی کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کے حوالے سے وائٹ پیپر شایع کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں