ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں شہریوں کیلیے صحت کارڈ کی سہولت دوبارہ سے بحال

 پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت پر صحت کارڈ پروگرام بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

نگراں مشیر برائے وزیراعلیٰ ڈاکٹر ریاض انور نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انشورنس کمپنی کے ساتھ بات چیت کی جس کا اختتام کامیاب مذاکرات کے ساتھ ہوا۔

مذاکرات کی کامیابی کے بعد انہوں نے صحت کارڈ پروگرام بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس کمپنی کو بقایہ جات کی ادائیگی ایک ہفتے میں کردی جائے گی۔

ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ انشورنس کمپنی کے 33 ارب سے زائد بقایاجات ہیں، جو ادا کرنے کی یقین دہانی پر دوبارہ سے سروس شروع کی جارہی ہے، صوبے کے عوام کو مفت علاج کی سہولت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پر علاج ختم نہیں کیا گیا تھا البتہ عدم ادائیگی کی وجہ سے وقتی طور پر معطل ہوا تھا، جو اب دوبارہ سے بحال ہوگیا ہے۔

نگراں مشیر نے بتایا کہ انشورنس کمپنی کے بقایاجات ادائیگی کے لئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں، صحت کارڈ پر علاج کے طریقہ کار مزید بہتر کرنے کی گنجائش ہے، پروگرام کو مزید اسٹریم لائن کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

کامیاب مذاکرات کے بعد انشورنس کمپنی نے بھی صحت کارڈ سروس بحال کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں