لاہور:چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔
ذکا اشرف نے 19 جون 2023کو پی پی کی رکنیت سے استعفی دیا تھا۔
یاد رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی تھی۔
آئی پی سی منسٹری ذکا اشرف کی پیپلز پارٹی عہدوں سے سبکدوشی سے آگاہ تھی، سیاسی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نے نامزدگی کی تھی۔
