ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہدا ہمارا فخر ہیں، دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، آرمی چیف

religion

جنوبی وزیرستان: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے عسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا کا استقبال کیا۔

آرمی چیف سید عاصم منیر کو دورے کے دوران انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل سید عاصم منیر نے تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

سپہ سالار کا  کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں، ان سے وابستہ افراد اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں