اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جڑانوالا واقعے پر اسپیڈی ٹرائل کا حکم دیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی، جماعت اسلامی کے میاں اسلم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ جڑانوالا پاکستان کا سانحہ ہے، ہم سب کا سانحہ ہے، اس موقع پر جن بیٹیوں کے جہیز جلے وہ ہماری اور اس قوم کی بیٹیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک ملوث ملزمان کے خلاف اسپیڈی ٹرائل کا آرڈر نہیں ہوا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جڑانوالا واقعے پر اسپیڈی ٹرائل کا حکم دیں۔
