ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصری وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ،اہم امور پر غور

 مصری وزیر خارجہ  سمیح شکری نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن  سے بات چیت مین دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی و عالمی مسائل پر بھی غور کیا ۔

 مصری امور خارجہ کے مطابق، یہ بات چیت ٹیلیفون پر ہوئی جس میں دو طرفہ  ترقیاتی،اقتصادی اور عسکری تعاون کے فروغ سمیت  دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

بات چیت میں سوڈان،لیبیا ،نائجر اور شام کے بحران سمیت عرب وزرا رابطہ کونسل کے قاہرہ میں منعقدہ پہلے اجلاس اور مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کے علاوہ  علاقائی و عالمی مسائل پر بھی غور کیا گیا ۔

 وزرا نے  خطے میں بڑھتے تنازعات کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے  مشاورت جاری رکھنے کی بھی خواہش ظاہر کی ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں