ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے علاقائی ممالک کیساتھ تعلقات بہترہورہے ہیں، افغان وزیر خارجہ

کابل:افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے ساتھ افغان نگران حکومت کے تعلقات مضبوطی کی طرف گامزن ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متقی نے حکومت کے احتسابی پروگرام کے ایک اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال 70 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے افغانستان کے مختلف علاقوں کا سفر کیا جن میں 10 ہزار یورپی باشندے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی راستے کھلے رکھے ہوئے ہیں تاکہ افغان مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کیا جا سکے، وزارت خارجہ علاقائی ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ کمیٹی کے ذریعے افغان مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں