ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی  مشن  ‘‘چندریان 3’’ چاند پر اتر گیا

نئی دہلی: بھارت کا چاند پر جانے کا مشن کامیاب ہوگیا، چندریان 3 چاند کے تاریک حصے پر لینڈ کرگیا۔

بھارتی اسپیس ایجنسی کے مطابق مشن چندریان 3 گزشتہ ماہ (جولائی) کی 14 تاریخ کو چاند پر جانے کے لیے روانہ ہوا تھا اور وہ 10 تک زمین کے مدار میں رہا اور 5 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔

بھارتی مشن چندریان 3 سے وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی کے ساتھ الگ ہوگیا تھا، جس کے بعد چندریان تھری مشن چاند پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوا۔

چاند پر پہنچنے میں کامیابی ملنے کے بعد بھارت چاند کے جنوبی قطب پر لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا  جب کہ چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے  کے بعد بھارت دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران بھارت کی جانب سے چاند پر اترنے کی یہ دوسری کوشش تھی۔ اس سے پہلے بھارت کے چندریان 2 مشن کو 2019ء میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے پہلے امریکا، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں