ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائد ن لیگ کا فوی طور پر وطن واپسی نہ آنے کا فیصلہ

workers

لندن : قائد ن لیگ نوازشریف نے فوی طور پر وطن واپسی نہ آنے کا فیصلہ کرلیا۔

نواز شریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ستمبر میں وطن واپس نہ آنے پر اتفاق کیا گیا، نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا۔ الیکشن فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں واپسی کی تجویز سامنے آگئی۔

نوازشریف کا وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹھک میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ نون کا آئندہ بیانیہ کیا ہوگا، اس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں