ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس)پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ میں 2 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے تک ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں