ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا میں نگراں وزرا کو محکموں کے قلمدان تفویض

پشاور: خیبرپختونخوا میں تمام9 نگراں وزرا کو ان کے محکموں کے قلمدان تفویض کردیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سید مسعود شاہ کو اسٹیبلشمنٹ وایڈمنسٹریشن اور بین الصوبائی امور،بیرسٹر فیروز جمال کو اطلاعات، کلچروسیاحت، جسٹس(ر)ارشاد قیصر کوجیل خانہ جاب،ریلیف بحالی اورزکوٰة وعشر وامور نسواں،احمد رسول بنگش کو خزانہ ،ریونیو اور ایکسائز اینڈٹیکسیشن،کا قلمدان دیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ آصف رفیق کو ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات ،زراعت،خوراک اور لائیو اسٹاک،ڈاکٹر نجیب اللہ کو سائنس وٹیکنالوجی اور کھیل وامور نوجوانان،ڈاکٹر محمد قاسم جان کو ابتدائی وثانوی اور اعلیٰ تعلیم ،جسٹس(ر)ارشاد حسین شاہ کو قانون اور مذہبی واقلیتی امور اورسید عامر عبداللہ کو قبائلی امور(ضم اضلاع)سے متعلق امور حوالے کیے گئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ کے دونوں مشیروں اور معاون خصوصی کو محکمے حوالے کرنے کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا جب کہ بقیہ محکمے وزیراعلیٰ کے پاس رہیں گے جن میں داخلہ کا محکمہ بھی شامل ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں