ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں تاجروں نے کے الیکٹرک عملے کی پٹائی کردی

  کراچی: بجلی کے زائد بلوں اور لوڈشیڈنگ پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا۔کراچی ٹمبر مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے اعلان کے بعد تاجر اور کے الیکٹرک عملہ آمنے سامنے آگئے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ٹمبر مارکیٹ میں نصب شدہ جمپر اور میٹر اتارنے پر لکڑی کے بیوپاریوں نے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے کے الیکٹرک اہلکاروں پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

واضح رہے کہ ٹمبر مارکیٹ کے نمائندے شرجیل گوپلانی نے ایک روز قبل ہی کراچی بھر کے تاجروں کے روزگار بچاو مہم احتجاجی مظاہرے کے دوران ٹمبر مارکیٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مظاہرے میں شہر بھر کی تجارتی تنظیموں کی ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان نے بھی ٹمبر مارکیٹ کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے شہر کی تمام مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کی جانب سے بجلی کے بلز ادا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں